اوکاڑہ، کمشنر ساہیوال ڈویژن کا سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری کا معائنہ

اتوار 26 مئی 2019 18:15

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے سستے رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری اوکاڑہ کے معائنہ کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں پھلوں ،سبزیوںاور کریانہ کا معیار عام مارکیٹ سے بہتر ہو نا چاہیے اور قیمتیں عام بازار سے کم ہوں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ،چیف آفیسر بلدیہ فدا افتخار میرو دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔

انہوں نے چینی کے سٹالز پر چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا اورسستے رمضان بازار میں پھلوں ،سبزیوں،گوشت،پولٹری ،آٹے و کریانہ کے سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ نے سستے رمضان بازاروں کی سیکیورٹی اور پارکنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں آنے والے لوگوں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خریداروں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے سستے رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کے پھل ،سبزیاں ،گوشت سمیت اشیائے ضروریہ کی عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیابی کے لئے مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکمے موثر اقدامات جاری رکھیں۔ کمشنر ساہیوال نے فیئر پرائس شاپ پر پھلوں اور اشیائے خورونوش کی کوالٹی بھی چیک کی اور ہدائیت کی کہ رمضان بازاروں میں آنے والے صارفین کو بہترین اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے سستے رمضان بازار وں میں ابتدائی طبی امداد،ریسکیو 1122،صارفین کے بیٹھنے کی جگہ کے انتظامات بھی چیک کئے ۔