رمضان میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ نالائقی کے ساتھ حکومت کی بے حسی بھی ظاہر کرتا ہے ‘مریم اورنگزیب

سی پیک اور6 فیصد ترقی کرتے ملک میں عوام کو امید مل رہی تھی لیکن آپ نے انہیں ایک کلو سبزی اور فروٹ کی لائن میں لگا دیا

اتوار 26 مئی 2019 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب رمضان میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ آپ کی نالائقی کے ساتھ ساتھ آپ کی بے حسی بھی ظاہر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے رمضان میں سبزیوں اور پھل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران صاحب سی پیک اور 6فیصد ترقی کرتے ملک میں عوام کو امید مل رہی تھی لیکن آپ نے انہیں ایک کلو سبزی اور فروٹ کی لائن میں لگا دیا ۔

عمران صاحب آپ کو احساس بھی ہے کہ آپ اِس ملک اور عوام کے ساتھ کیا کر رہے ہیں ۔پشاور میٹرو کے ایک کھرب میں کھڈے کھودنے والا نااہل اور نالائق 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ،عمران صاحب آپ نالائق ،جھوٹے اور نااہل تو ہیں ہی، اتنے بے حس ہیں کہ ملک کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں ،یہ 22 کروڑ عوام کا ملک ہے، کرکٹ گرائونڈ نہیں ۔عمران صاحب پچھلی حکومت پر ذمہ داری ڈالنے سے آپ کا جھوٹ سچ نہیں بن جائے گی ۔