فرشتہ قتل کیس میں ملوث مطلوب شخص کے بارے میں اطلاع دینے والے کو دس لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان

اتوار مئی 18:45

فرشتہ قتل کیس میں ملوث مطلوب شخص کے بارے میں اطلاع دینے والے کو دس لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) اسلام آباد پولیس نی10 سالہ معصوم بچی فرشتہ قتل کیس میں ملوث مطلوب شخص کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کو دس لاکھ روپے کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق مطلوبہ ملزم کے بارے میں معلومات دینے والے شخص کو ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقار الدین سید(03005000577) یا ایس پی اسلام آباد سید مصطفیٰ تنویر کے ٹیلی فون نمبر0308555669 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :