Live Updates

پی ٹی آئی رکن کی فرشتہ کے والد کو لاش اٹھانے پر بڑی رقم کی پیشکش

خرم نواز نے دھرنا ختم کرنے اورفرشتہ کی لاش اٹھانے کے عوض ایک لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی، فرشتہ کے والد نےآفر کوسختی سے ٹھکرا دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مئی 2019 19:48

پی ٹی آئی رکن کی فرشتہ کے والد کو لاش اٹھانے پر بڑی رقم  کی پیشکش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2019ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خرم نواز نے فرشتہ کے والد کو لاش اٹھانے کیلئے بڑی رقم دینے کی آفر کردی۔ معصوم فرشتہ کے والد نے بتایا کہ خرم نواز نے دھرنا ختم کرنے اورفرشتہ کی لاش اٹھانے کے عوض ایک لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی ہے،جس پر فرشتہ نے کے والد نے سختی سے ٹھکرا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد تاحال ننھی فرشتہ کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

فرشتہ کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی رکن قومی اسمبلی خرم نواز نے ان کو آفر کی ہے کہ اگر آپ احتجاجی دھرنا ختم کردیں اور لاش کو اٹھا لیں تو ایک لاکھ دینے کی آفر کرتا ہوں۔ تاہم معصوم فرشتہ کے والد نے خرم نواز کی اس پیشکش کو سختی سے رد کر دیا ہے۔ فرشتہ کے والد گل نبی نے کہا کہ فرشتہ کےساتھ زیادتی کواتنے دن گزر گئے لیکن تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

پولیس کبھی سبزی والے تو کبھی کسی اور غریب کو پکڑا کر تفتیش شروع کردیتی ہے۔ گل نبی نے کہا کہ اگر پولیس میری بات پہلے دن ہی سن لیتی تو اب ان کو جنگلوں میں نہ دوڑنا پڑتا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نی10 سالہ معصوم بچی فرشتہ قتل کیس میں ملوث مطلوب شخص کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کو دس لاکھ روپے کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق مطلوبہ ملزم کے بارے میں معلومات دینے والے شخص کو ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقار الدین سید(03005000577) یا ایس پی اسلام آباد سید مصطفیٰ تنویر کے ٹیلی فون نمبر0308555669 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معصوم فرشتہ کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات