ِپشاور ریپڈ بس منصوبے سیکورٹی کے پیش نظر 250کلو ز سرکٹ خفیہ کیمروں کی تنصیب کاکام مکمل

اتوار 26 مئی 2019 20:15

Nپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) پشاور ریپڈ بس منصوبے کے 27کلو میٹر روٹس ، ٹکٹ بوتھ بس سٹاپوںپر امن وامان کی صورتحال ، مسافروں کی دیکھ بھال اور سیکورٹی کے پیش نظر 250کلو ز سرکٹ خفیہ کیمروں کی تنصیب کاکام مکمل ہو گیا ہے ۔ مین کاریڈور پر تنصیب کے بعد اب ائیر پورٹ روڈ اور کوہاٹ روڈ پر کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہیں بس سٹاپوں پر ٹکٹ بوتھ کی تعمیر کاکام بھی مکمل ہو گیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے بعد ریسکیو 1122کو چار سٹیشنوں پر ریسکیو آپریشن کی مشقوں کی اجازت دیدی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہی