فلسطین سینٹربرائے اسرائیلی بائیکاٹ نے عالمی فلسطین کانفرنس کو امریکا اوراسرائیل کی فلسطینی قوم ساتھ خطرناک سازش قراردیا

اتوار 26 مئی 2019 20:15

Q غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) اسرائیل کیساتھ تعلقات کیخلاف سرگرم فلسطین سینٹر نے بحرین کی میزبانی میں امریکی مطالبے پر آئندہ ماہ منعقدہ ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس کو امریکا اوراسرائیل کی فلسطینی قوم کیساتھ خطرناک سازش قرار دیتے ہوئے اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین مرکز برائے اسرائیلی بائیکاٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں 25 اور 26 جون کو منعقد ہو نے والی کانفرنس امریکا اور اس کے حواری فلسطینی قوم کیخلاف اپنے جرائم کو آگے بڑھانے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے تصفیے کے لیے گٹھ جوڑ کے تحت سازشیں کر رہے ہیں۔

بیان میں عرب ممالک سے بحرین کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں یہودیوںکی حواری طاقتیں اپنے گھٹیا اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کر رہے ہیں۔