:کوہاٹ ،ضلع بھر میں ڈینگی اور لشمینیا جیسی مہلک بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پھیلانا اولین ذمہ داری ہے، ہارون ناصر خٹک
اتوار 26 مئی 2019 20:15
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ہارون ناصر خٹک نے سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ میٹینگ کے دوران کیا۔انھوں نے بتایا کہ عوام الناس کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت اب کئی گنا زیادہ متحرک اور مستعدی سے کام کر رہا ہے۔
انھوں نے حکومت وقت کی صحت ایمرجنسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حکومت میں حقیقی معنوں میں ان سینکشنڈ پوسٹوں پر ڈاکٹروں، LHV'sاور تیکنیکی سٹاف کو بھرتی کیا گیا جو عرصہ دراز سے خالی پڑی تھیں۔ انھوں نے ڈینگی جیسے مہلک مرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کا موسم آنے کو ہے اور میں عوام الناس سے پرنٹ میڈیا کے توسط سے گذارش کرنا چاہونگا کہ وہ ہر قسم کی احتیاطی تدابیر فی الفور کریں انھوں نے بتایا کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے محکمہ کافی فعال ہے مگر عوام کو اپنے طور پر ڈینگی کے خلاف اقدامات اُٹھانا ہونگے انھوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کا جرثومہ انسانوں تک ایک خاص قسم کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے پہنچتا ہے اور ڈینگی بخار کا سبب بنتا ہے۔ڈینگی مچھر جمع کئے گئے صاف پانی میں پرورش پاتے ہیںان کی افزائش کی پسندیدہ جگہوں میں ڈرم، بالٹیاں، کھلی ٹینکیاں، بارش کے پانی سے بھرے ٹائر وغیرہ شامل ہیں۔ پبلک ہیلتھ انجینئرینگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے انھوں نے بتایا ہمارے ادارے نے وجود میں آنے کے بعد عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا اور ان کی گھر کی دہلیز تک اسے پہنچایا اور اب تک صوبے بھر کے 62٪عوام تکا صاف پانی کی سہولت کو پہنچایا جا چکا ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہPHED پچھلے پانچ سالوں میں صاف پانی کی 682 جبکہ حفظان صحت کی 20سکیمز مکمل کر چکی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.