/مہمند چیمبر کا ا جلاس

'چیمبر سے وابستہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے،مختلف سیمینارزکے انعقاد اور چیمبرکی ویب سائٹ کوفعال کرنے سمیت اہم فیصلے

اتوار 26 مئی 2019 20:15

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزسے وابستہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے،مختلف سیمینارزکے انعقاد اور چیمبرکی ویب سائٹ کوفعال کرنے سمیت اہم فیصلے کرلئے گئے،گزشتہ روزمہمندچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئرنائب صدر حاجی غلام نبی خان کی زیرصدارت نشترآبادسروس روڈ پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا،ایگزیکٹیوممبرسجاد علی،ممتازسماجی کارکن حاجی وکیل،قصہ خوانی بازار کے صدرشیخ عبدالرزاق،سپرشاپنگ پلازہ کے سینئرنائب صدرناصرخان باجوڑی اورمہمندچیمبرکے دیگرممبران نے شرکت کی،اجلاس میں شرکاء نے اپنے مسائل اورمشکلات بیان کیں،سینئرنائب صدرحاجی غلام نبی خان نے بزنس کمیونٹی کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں طے پایاکہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی جو رمضان المبارک کے فوراًبعدمتعلقہ حکام سے ملاقات کرکے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے سدباب کیلئے اقدامات کرینگی،حاجی غلام نبی خان نے کہاکہ موجودہ دورکے تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے مہمند چیمبرکی ویب سائٹ کو فعال کرکے ویب سائٹ پرسابق وموجودہ عہدیداروں کی تصاویراورتمام ممبران کاڈیٹااپ ڈیٹ کیاجائیگا،جبکہ چائنہ اوردیگرممالک کیساتھ -کاروبارکے خواہشمندافرادکیلئے تربیتی سیمینارزکاانعقاد بھی کیاجائیگا،جس سے مہمند چیمبر کے صنعتکاروںکواپناکاروبارکودیگرممالک ں*تک وسعت دینے میں مدد ملے گی اوراس کے پاکستانی معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :