Live Updates

ً میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ، اشتیاق ارمڑ

پشاور کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،صوبے بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات ہو رہے ہیں

اتوار 26 مئی 2019 20:15

ٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات ، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ، پشاور کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات ہو رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کا بہتر ادراق رکھتی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی میرٹ اور انصاف کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل کو صاف ستھرا آلودگی سے پاک ماحول فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں عوام بھی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت وقت سے اپنا بھر پور تعاون کرے کیونکہ یہ انسانی زندگی کے لئے بڑا خطرہ ہے اور آج موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں ماضی کی بہ نسبت تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے اگائیں کیونکہ درخت آلودگی کو جذب کرکے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں معاون ثابت ہو تے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات