)چکوال،موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزمان گرفتار

اتوار 26 مئی 2019 20:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک کنٹینر جو کہ موٹر وے پر پشاور سے لاہور کی جانب جا رہا تھا بریک فیل ہونے کی وجہ سے کلر کہار کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ،بظاہر کنٹینر خالی تھا مگر امدادی،کارروائیوں کے دوران شک پڑنے پر موٹر وے پولیس کے عملے نے کنٹینر کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ سامان جس میں ونڈو اے سی -70 عدد ،موبائل فون - 13 کاٹن سیل شدہ،ڈش ڈیجیٹل ڈیوائس -13کاٹن سیل شدہ،پیپر شیٹ -24 بنڈل ،مردانہ اور زنانہ کپڑا -75 رول شامل تھے۔

قبضے میں لیے گئے نان کسٹم پیڈ سمان کی کل قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔