ھ* حضرت علیؓ کا یوم شہادت، علمدار روڈ امام بارگاہ سید آباد سے جلوس برآمد ہوں گے

اتوار 26 مئی 2019 20:15

۵کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صوبائی بیان میں کہا گیاہے کہ حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر علمدار روڈ امام بارگاہ سید آباد سے جلوس برآمد ہوں گے اور رات 9:30بجے ناصر العزاء وامام بارگاہ سنہ عشریہ کلاں میکانگی روڈ سے آکر چوک شہدا پر یکجا ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس علمدار روڈ پر امام بارگاہ سید آباد میں اختتام پذیر ہوگا صوبائی حکومت اور پولیس سیکورٹی انتظامت کیلئے موثر اقدامات اٹھائے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے اراکین وعہدیداران اپنے بیج ،لباس پر آویزاں کرینگے علمائے کرام جلوس کے سامنے اور ساتھ ہونگے جلوس میںاسلحہ لانے کی سختی سے ممانعت ہوگی مشکوک شخص کی تلاشی لی جائے گی اور اس کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا عزاداروں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں کسی بھی افواہ یا موبائل ایس ایم ایس پیغام کا کسی سے ذکر کرنے سے قبل اس خبر کی تمام مصدقہ ذرائع اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے تصدیق کرالیں۔