غ*اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساحل پر ماہی گیری کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کردی

اتوار 26 مئی 2019 20:15

[مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) اسرائیل نے اتوار کے روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی کے ساحل پر ماہی گیری کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کردی ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد فلسطینی پٹی میں انسانی بحران کو روکنا ہے ۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب تین روز قبل اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانب سے سرحد پر غبارے چھوڑے جانے کے جواب میں ساحل پر ماہی گیری کی حدود کو محدود کردیا تھا جن پر آتش گیر مواد نصب کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے یونٹ سی او جی اے ٹی جو کہ اس قسم کے قواعد و ضوابط کی نگرانی کرتا ہے، کا کہنا تھا کہ ماہی گیر زون کو 10ناٹیکل میل سے واپس15ناٹیکل میل تک توسیع دی جارہی ہے۔اپریل میں اسرائیل کے عام انتخابات سے قبل متعین کردہ حدود سے ماہی گیری زون کو بحال کردیا گیا ہے اور یہ کئی سالوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے ۔سی او جی اے ٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام غزہ پٹی میں انسانی صورتحال کو لے کر بحران کی روک تھام کے لئے سویلین پالیسی کاحصہ ہے اوریہ دہشت گردوں اور عام آبادی کے درمیان تفریق کی پالیسی کا تسلسل ہے ۔