شمالی پیرو میں 8.0 شدت کا زلز لہ،شہری خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 26 مئی 2019 20:15

شمالی پیرو میں  8.0 شدت کا زلز لہ،شہری خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر ..
لیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) شمالی پیرو میں اتوار کی علی الصبح 8.0 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس میں شہری خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے لیکن فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔امریکی ارضیاتی سروے نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز 110کلومیٹر (68میل) گہرائی میں تھا، زلزلہ معیاری وقت کے مطابق 0741 پر برازیل کی سرحد کے قریب ایمازون طاس پر واقع لگوانس قصبے کے شمال مشرق میں تقریباً75کلومیٹر دور آیا ۔

(جاری ہے)

کسی حد تک جانی اور مالی نقصان کا امکان ہے اور یہ اثرات مقامی نوعیت کے ہوں گے ، یہ بات یو ایس جی ایس نے ابتدائی ادازے میں بتائی۔اس نے بعد ازاں بتایا کہ اتنی گہرائی میں آنیوالے زلزلے عام طورپر سطح زمین کو نقصان پہنچاتے ہیں لیکن یہ اپنے مرکز سے شدت سے محسوس کیے جاسکتے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ہماہمیت شمال اور وسطی پیرو میں محسوس کیے گئے ، پیرو کے صدر مارٹن وزکارا نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ پر پیغام میں شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :