sمصر ، مبارک دور کے وزیر داخلہ کے اثاثے غیر منجمد کردیئے

اتوار 26 مئی 2019 20:15

Eقاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) مصر نے مبارک دور کے اپنے وزیر داخلہ کے اثاثے غیر منجمد کردیئے ہیں جنہیں اس ماہ کے اوائل میں بدعنوانی سے متعلق تمام الزامات سے بری کردیا گیا تھا ، اس بات کی تصدیق ایک عدالتی ذریعہ نے اتوار کے روز کی ہے۔السٹ گینز اتھارٹی نے گزشتہ روز جمعرات کو حبیب العدلی احد ان تمام مشیروں کے اثاثے غیر منجمد کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے حسنی مبارک کے دور میں سامنے آنیوالے اس بدعنوانی کے سکینڈل کے اہم کردار تھے جس نے مصر میں شور وغوغا برپا کررکھا تھا ۔

(جاری ہے)

’’ وہ بالکل آزاد ہیں ، اس وقت ان کے خلاف کوئی مقدمات نہیں ہیں۔ یہ بات عدالتی ذریعہ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔عدلی کے بڑے سکیورٹی حلقے پر مخالفین کو منظم طریقے سے تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں دبانے کا الزام تھا ، جس نے 2011ء کی اس بغاوت کو وقوع پذیر ہونے میں مدد فراہم کی جس کے نتیجے میں مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا ۔مئی میں ایک عدالت نے سابق وزیر پرعوامی فنڈز میں خورد برد کے مقدمے میں 500 مصری پائونڈ کا جرمانہ عائد کیا تھا ۔عدلی کو اپریل2017ء میں 10دیگر سابق اہلکاروں کے ہمراہ تقریباً122ملین ڈالر کی رقم خورد برد کرنے کے مقدمے میں سات برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :