ق* اسقاط حمل ناقابل قبول فعل،’’اجرتی قاتل‘‘ سے کام لینے کے مترادف ہے،پوپ فرانسس

اتوار 26 مئی 2019 20:15

E ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) پوپ فرانسس نے گزشتہ روز یہ کہتے ہوئے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ اسقاط حمل ناقابل قبول فعل ہے ، کہ اس کا استعمال ایک’’اجرتی قاتل‘‘ سے کام لینے کے مترادف ہے۔ کیا کسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے انسانی جان لینا قانونی ہے کیا کسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے کسی ایک اجرتی قاتل سے کام لینا قانون ہے یہ سوال فرانسس نے ویٹی کن میں عنقریب پیدا ہونیوالے بچے میں کوئی سنجیدہ بیماری نکل آنے کی صورت میں اسقاط حمل کرانے کے معاملے پر اخباری کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی انسان زندگی کے ساتھ خود کو بے چین محسوس نہیں کرسکتا، انہوں نے مزید کہاکہ ہر بچہ ایک تحفہ ہے جو ایک خاندان کی تاریخ تبدیل کرکے رکھ دیتا ہے اور اس بچے کو خوش آدید کہنا چاہیے اسے محبت اور اس کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ ایسے واقعات میں جن میں بچہ طویل عرصے تک زندہ نہ رہ سکتا ہو ، طبی علاج ضائع نہیں ہوتا بلکہ اس سے والدین کے لئے بچے کی موت کے لئے تیار ہونے کا وقت ملتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ بچہ ان کی زندگیوں میں ہمیشہ رہے گا ۔پوپ فرانسس نے اکتوبر2018ء میں اسقاط حمل کے لئے یہی اجرتی قاتل کے الفاظ استعمال کئے تھے جس پر طبی حلقوں سے شدید رد عمل آیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :