q فرانس، بادبانی کشتیاں ٹکرانے سے 29سالہ برطانوی ہلاک

اتوار 26 مئی 2019 20:15

پ مارسیلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) دریائے فرانس کے سیاحتی مقام کینز کے ساحل پر بادبانی کشتیاں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک 29سالہ برطانوی ہلاک ہو گیا ، یہ بات اتوار کو مقامی بحری کمشنر سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے کہا ہے کہ کشیاں جو دونوں تقریباً27میٹر(80فٹ)لمبی تھیں، گزشتہ رات لگ بھگ نو بجے (معیاری وقت کے مطابق 1900) اس لمحے ٹکرا گئیں جب ان میں وژن نامی کشتی نے چھوٹے جزیرے سینٹ مارگریٹ پر لنگرانداز ہونے کے لئے فیکس نامی کشتی سے تیزی سے آگے نکلنے کی کوشش کی ۔

کمشنر لی نے بتایا کہ ہوش میں لانے کی تمام کوششوں کے باوجود متاثرہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ، اور مزید کہا ہے کہ میں کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں تو وہ اس وقت لنگر کھینچ رہا تھا ۔کمشنر لی نے کہا کہ دونوں کشتیوں میں سوار باقی 17افراد کو گزشتہ رات بحفاظت باہر نکالا گیا اور بحری پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :