!(انٹرنیشنل نیوز)

یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

اتوار 26 مئی 2019 20:15

ٌصنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ٹیلی وڑن چینل المصیرہ کے مطابق اس مرتبہ جزان کے ہوائی اڈے کے قریب سعودی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حملے میں ہونے والے کسی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ریاض میں سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سعودی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔