cسائبر حملوں کا خوف، نیٹو اور یورپی یونین کا تعاون

اتوار 26 مئی 2019 20:15

3 برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) یورپی پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ممکنہ روسی سائبر حملے سے بچاؤ کے لیے یورپی یونین کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا تعاون بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

نیٹو کے سربراہ ڑینس اسٹولٹن برگ نے جرمن اخبار ’ویلٹ ام زونٹاگ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں علم ہے کہ روس جعلی خبروں اور سائبر حملوں کے ذریعے یورپی جمہوریت کو ہدف بنا کر داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ ان کے بقول خاص طور پر یورپی پارلیمانی انتخابات کے دوران اس امر کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ اسٹولٹن برگ کے مطابق اس تناظر میں نیٹو اور یورپی یونین کے مابین قریبی تعاون جاری ہے