{ترکی: زیر حراست ماں سے ملنے آنے والی بیٹی کو بھی پکڑ لیا گیا

اتوار 26 مئی 2019 20:15

Xاستنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) ترکی میں قید ایک جرمن شہری ہوزن کین کی بیٹی کو استنبول کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کی وکیل نے بتایا کہ کین کی بیٹی کو رہا تو کر دیا گیا ہے تاہم انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں۔ ہوزن کین کرد پس منظر کی حامل ایک معروف گلوکارہ ہیں۔ انہیں نومبر 2018ئ میں دہشت گردی کے الزام میں چھ سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی بیٹی جیل میں اپنی والدہ سے ملاقات کے لیے ترکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :