/ملک اسلام دشمن قوتوں نے اللہ کی مقدس گھر مسجد کی بے حرمتی کرکے اللہ کے قہر و غضب کو دعوت دی،جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ

q مساجد کو بھی اسلام دشمن قوتوں نے معاف نہیں کیا جامع مسجد رحمانیہ کے خطیب مولانا عطا الرحمن شہید رح کے بے دردی سے شہادت ریاست مدینہ کے دعویداروں کی منہ پر زوردار طمانچہ ہے،مشترکہ بیان

اتوار 26 مئی 2019 20:16

Uکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک اسلام دشمن قوتوں نے اللہ کی مقدس گھر مسجد کی بے حرمتی کرکے اللہ کے قہر و غضب کو دعوت دی ہے، مساجد کو بھی اسلام دشمن قوتوں نے معاف نہیں کیا جامع مسجد رحمانیہ کے خطیب مولانا عطا الرحمن شہید رح کے بے دردی سے شہادت ریاست مدینہ کے دعویداروں کی منہ پر زوردار طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں مولانا محمد طاہر تو حیدی، مولانا راز محمد، محمد حافظ زبیر احمد، محمد یوسف وقار شاہوانی، حاجی فیض محمد کاکڑ، ڈاکٹر ظفر اللہ جتک، مولانا عبدالودود مولانا عبدالباقی، مولانا آمین اللہ، حافظ عزیز اللہ نعمانی، مولانا،حافظ محمد عثمان ،مولانا ثنا اللہ، مولانا احسان ا للہ فاروقی، مفتی احسان الحق حقانی، محمد ابراہیم خان کاکڑ اور عبد الصمد کاکڑ مشترکہ بیان میں کہا کہ نوجوان عالم دین مولانا عطا الرحمن کے المناک شہادت مسجد میں بم دھماکہ اسلام اور ملک حملہ کرنے کی مترادف ہے ظالموں نے ظالم کی انتہا کر دی مسجد کی تقدس پامال کیا انسانیت میں ایسے بے رحم واقعات کی مثال بھت کم ملتی ہے انہوں نے کہا کہ تین دن گزر نے کی باوجود بلوچستان حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ مسجد رحمانیہ میں بم دھماکہ اور مولانا عطا الرحمن کے شہادت پر پوری قوم غم زدہ اور سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کے تدارک کیلئے ٹو س اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ریاست کے حفاظت و دفاع کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور پوری قوم ملک کے سکیورٹی اداروں کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ علما کرام کی قتل عام ناقابل برداشت عمل ہے حکمرانوں کی ناقص اور ظالمانہ رویوں کی وجہ سے اللہ کی بیت مسجدیں اور اللہ کے دین وارث علمائے کرام عدم تحفظ کا شکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی قیام ہی سے ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے آج مملکت خدا داد پاکستان کی ہر شہری امن و امان کی قیام کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک کی کوئی شہری محفوظ نہیں ہیں۔