لوئر اورکزئی، پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کیخلاف تاجر برادری و سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی

پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ پاک فوج زندہ باد کینعرے

اتوار 26 مئی 2019 20:16

لوئر اورکزئی، پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کیخلاف تاجر برادری و سول ..
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) لوئر اورکزئی کے علاقہ فیروز خیل میں پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف ضلع اورکزئی کے عوام تاجر برادری اور سول سوسائٹی کا احتجاجی ریلی پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے شدید نعرے بازی پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوئر اورکزئی کے علاقہ فیروز خیل بازار میں ضلع اورکزئی کے تاجر برادری عام لوگوں اور سول سوسائٹی نے پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف احتجاجی ریلی فروز خیل بازار میں نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں تاجر برادری سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر پی ٹی ایم گلالئی اسماعیل مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے مظاہرین نے پی ٹی ایم کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کی پاک فوج کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے حکومت ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملک بدر کرے انہوں نے کہا کہ اورکزئی قبائل پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اورکزئی قبائل ملک و قوم کیلئے پختونوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے احتجاجی ریلی فیروز خیل مین بازار سے ہوتی ہوئی انجانی میں اختتام پذیر ہوئی ۔