Live Updates

سرکاری مکانات سے قبضے واگزار کرانے کا پلان تیار ،منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

اسٹیٹ آفس سے 13 ایسے افسران و ملازمین کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہوں نے بھاری رشوت لے کر سینکڑوں مکانات کی خلاف میرٹ الاٹمنٹ کی،ذرائع

اتوار 26 مئی 2019 20:16

سرکاری مکانات سے قبضے واگزار کرانے کا پلان تیار ،منظوری کیلئے سمری ..
+اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) وزارت ہائوسنگ نے سرکاری مکانات سے قبضے واگزار کرانے کیلئے پلان تیار کرکے وزیراعظم کی منظوری کیلئے سمری ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ہائوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں سرکاری مکانات سے قبضے واگزار کرانے اور لاکھوں روپے لے کر مکانات الاٹ کرنے والے مافیا کے گرد حتمی اور فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سمری ارسال کی تاکہ اجازت لے کر وفاقی دارالحکومت میں حتمی کارروائی کرکے قبضہ مافیا کے ناسور سے چھٹکارا دلایا جائے ۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ آفس سے تیرہ ایسے افسران و ملازمین کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہوں نے بھاری رشوت لے کر سینکڑوں مکانات کی خلاف میرٹ الاٹمنٹ کی جبکہ سینکڑوں ایسے گھر ہیں جن کو ماہانہ بنیادوں پر کرایہ پر دے کر بھاری کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزارت نے سرکاری مافیا کے خلاف بھ سخت ترین ایکشن لینے کیلئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات