ٴْسکھر میںیوم شہا دت خلیفہ چہا رم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 26 مئی 2019 20:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) ملک بھر کی طر ح سکھر میں بھی یوم شہا دت خلیفہ چہا رم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ عقیدت و احترام سے منایا گیا اس حوا لے سے سکھر کی مختلف امام با رگا ہوں میں مجا لس عزامنعقد کی گئیں جس سے نا مور علمائے کرام و ذاکرین نے خطا ب کر تے ہو ئے سیرت حضرت علی پر تفصیل سے رو شنی ڈا لی یو م علی کے موقع پرمرکزی امام بارگاہ سے مجلس عزا کے بعد ما تمی جلوس نکالا گیا جو کہ روایتی راستو ں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ اختتام پزیر ہوا ما تمی جلوس میں الم پا ک ، ذو الجناحاوت تعزیئے شامل تھے ما تمی جلوس میں سیکٹروں کی تعداد میں عزاداروں اور ما تمی انجمنوں نے شر کت کی اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ما تمی جلوس کے عزادروں کو روزہ بھی افطا رکر ایا گیا سکھرا نتظا میہ کی جا نب سے اس مو قع پر سیکیو رٹی کے انتہا ئی سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے گئے پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت امام با رگا ہوں ، مساجد اورما تمی جلو سوں کی گذر گا ہوں پر پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت تعینات کی گئی جبکہ ماتمی جلوس کی جانب آنے اور جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دیئے گئے تھے ۔