ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 64 رنز سے ہرا دیا، سٹیفنی ٹیلر کی 75 رنز کی عمدہ اننگز

اتوار 26 مئی 2019 21:15

ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 64 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، سٹیفنی ٹیلر نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ڈبلن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 139 رنز بنائے، کپتان سٹیفنی ٹیلر نے 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، شیمین 20 رنز بنا سکیں، سیلیسٹی راک، کم گارتھ اور سوفی میک ماہون نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں آئرش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 75 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کم گارتھ 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، ایفی فلیچر نے 4 اور چینلی ہنری نے 2 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :