پی ٹی ایم مظاہرے کے حوالے سے غلط تصاویر، افغان میڈیا کی معذرت

اتوار 26 مئی 2019 21:15

پی ٹی ایم مظاہرے کے حوالے سے غلط تصاویر، افغان میڈیا کی معذرت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) پاجوک افغان نیوز نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مظاہرے کے حوالے سے پراپیگنڈہ تصویر جاری کی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی اور واقعے کے زخمیوں کی پرانی تصاویر کو گزشتہ روز کے واقعہ سے جوڑ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا۔ افغان میڈیا کی جانب سے شمالی وزیرستان معاملے پر شرپسندی کرنے اور سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر جاری کرنے پر معذرت کر لی گئی ہے۔

پاجوک افغان نیوز نے پی ٹی ایم کے مظاہرے کے حوالے سے پراپیگنڈہ تصویر جاری کی تھی۔ سوشل میڈیا پر کسی اور واقعے کے زخمیوں کی پرانی تصاویر کو آج کے واقعہ سے جوڑ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا۔خیال رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے تین ساتھی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علی وزیر کو ایٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ایئی ایس پی ایر) کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خار قمر میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یہ لوگ ایک روز قبل پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔