ایران اقتصادی اور عسکری جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا‘وزیر خارجہ جواد ظریف

عراق کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش

اتوار 26 مئی 2019 21:15

ایران اقتصادی اور عسکری جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا‘وزیر خارجہ ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) ایران اقتصادی اور عسکری جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا جبکہ عراق نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے دورے پر بغداد میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے یورپی ریاستوں پر بھی زور دیا کہ وہ جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے زیادہ کوشش کریں۔

اس موقع پر عراق کے وزیر دفاع علی الحاکم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسائے ملک پر عائد اقتصادی پابندیوں پر جنگی تناوی پر دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کے خواہاں ہیں۔ ایران کے وزیر دفاع محمد ظریف نے بغداد میں عراقی ہم منصب علی الحاکم سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیر دفاع علی الحاکم نے امریکا اور عراق کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

عراقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمسائے ملک پر اقتصادی پابندیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے، سخت اقتصادی پابندیوں پر ایران کی مدد کریں گے اور امریکا سے پابندیوں کو نرم کرنے کے لیے بات چیت بھی کریں گے تاکہ خطے میں جنگ کا خطرہ ٹل جائے۔اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق رکھنا چاہتے ہیں تاہم کسی بھی قوت کی جانب سے مسلط کی گئی معاشی یا جنگی جارحیت پر اپنا دفاع خود کر ے گا۔

ایران کے وزیر دفاع محمد ظریف نے یورپی ممالک سے عالمی جوہری توانائی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور امریکا کے معاہدے سے نکل جانے کو عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا۔ دریں اثنائ نائب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اس وقت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے عمان میں ہیں۔