Live Updates

eپاکستان میں یہودی ایجنڈا نہیں چلے گا ،جے یو آئی(س)

اتوار 26 مئی 2019 22:25

@لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہورمولانا قاری علیم الدین شاکر، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست وہی بنائے گا جو نبی اکرم ﷺ کی سیرت و کردار اپنائے گا, پاکستان میں یہودی ایجنڈا نہیں بلکہ اسلامی نظام کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں چلے گا, دین اسلام جامع کامل اکمل دین ہے اس کے نفاذ سے ہی ملک معاشی ،سیا سی اور اقتصادی بحرانوں سے آزاد ہو گا اور ہوشربا مہنگائی سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔ کمر توڑ اور بے لگام مہنگائی حکومت کو لے ڈوبے گی۔گذشتہ روز افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم نااہل ثابت ہوئی ہے۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں۔ پاکستان کے خلاف امریکہ، بھارت اور اسرائیل سازشوں میں مصروف ہیں۔ قوم متحد ہو کر بیرونی سازشیں ناکام بنائے۔ حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہو گی۔ نئے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوا۔ موجودہ حکومت نے پرانی حکومتوں کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات