ؒکوئٹہ،وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا نوشکی میں 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار

اتوار 26 مئی 2019 23:10

ٴکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی میں 10سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملزکہا کہ م کی گرفتاری پر ضلعی انتظامیہ‘ ڈپٹی کمشنر نوشکی ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی اور لیویز فورس کے اقدامات قابل ستائش ہیںسات سالہ بچے سے زیادتی اور بعد میں قتل کرنے والے ملزم کو ضلعی انتظامیہ نے نوشکی کے قریبی علاقے برابچہ سے گرفتار کیاملزم کی گرفتاری کے لیے علاقائی سطح پر انٹیلی جنس ٹیسٹ کارروائی کی گئی 7سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ملزم کو آئین اور قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھنائونی جرم کا ارتکاب نا کرے ایسے لوگ ہمارے معاشرے کے لئے بد نما داغ ہیںمقتول بچے کے والدین کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔

متعلقہ عنوان :