زندگی بچانے کےلیے کسان نے اپنے جیبی چاقو سے اپنی ٹانگ کاٹ لی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 26 مئی 2019 23:35

زندگی بچانے کےلیے کسان نے اپنے جیبی چاقو سے اپنی ٹانگ کاٹ لی

نبراسکا کے ایک کسان نے  اپنی زندگی بچانے کے لیے  خود ہی اپنی ٹانگ کاٹ لی ۔ 63 سالہ کرٹس کیسر کے پاس  حادثاتی طور پر فارمنگ مشین میں پھنسی ٹانگ نکالنے کے لیے کوئی اورچارہ نہیں تھا۔
رپورٹس کے مطابق  مسٹر کرٹس مکئی اتار رہے تھے جب اُن کا پاؤں  ایک فارمنگ مشین میں پھنس گیا۔ مسٹر کرٹس  نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پاؤں نکالنے کوشش کی لیکن مشین پاؤں کھینچتی رہی۔

بدقسمتی سے اُن کے پاس موبائل بھی نہیں تھا، جو کسی کو مدد کے لیے بلا لیتے۔  پاؤں نکالنے کی ساری کوشش بے سود ثابت ہوئیں تو انہوں نے جان بچانے کے لیے انتہائی دلیرانہ فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خود ہی اپنی ٹانگ کانچلا حصہ کاٹ کر ٹانگ چھڑانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جیبی چاقو نکالا اور اپنی ٹانگ کاٹنا شروع کر دی۔ جب ٹانگ کے کپڑے کٹنے کے بعد گوشت کٹا تو انہیں شدید تکلیف ہوئی۔

  انہوں نےا پنی رگیں بھی کاٹیں  اور ٹانگ کو الگ کر کے رینگتے ہوئے  200 فٹ کے فاصلے پر اپنے گھر تک گئے۔ گھر  جا کر انہوں نے 911 کو فون کیا۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں 1 ہفتے سے ان کا علاج  جاری رہا۔ اب وہ گھر آ گئے ہیں ۔ مسٹر کرٹس کا کہنا ہے کہ جب اُن کی ٹانگ ٹھیک ہو جائے گی تو وہ مصنوعی ٹانگ لگوائیں گے۔


متعلقہ عنوان :