او جی ڈی سی ایل ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کی ایکوا ئر کی گئی زمین کا کرایہ ادا کرے۔ وفاقی محتسب

اتوار 26 مئی 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے او جی ڈی سی ایل کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ڈیرہ بگٹی کے مکینوں کی ایکوا ئر کی گئی زمین کا کرایہ ادا کرے۔ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے سہ ما ہی نیو ز بلیٹن کے مطا بق پیر کوہ ضلع ڈیرہ بگٹی بلو چستان کے رہا ئشی مظہر علی نے وفاقی محتسب سے شکا یت کی کہ او جی ڈی سی ایل نے اس کی حاصل کی گئی زمین کا کئی سالوں سے کرا یہ ادا نہیں کیا۔

شکا یت گزار نے بتا یا کہ او جی ڈی سی ایل نے گیس کے کنو یں نمبر 7 اور 44کیلئے زمین کرایہ پر لی اور باقاعدگی کے ساتھ اس کا کرایہ ادا کیا جا تا رہا لیکن 2007ء سے اسے کر ایہ نہیں دیا جا رہا ۔ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ نے ایجنسی سے رپورٹ طلب کی تو جواب دیا گیا کہ اس نے مر حوم نواب اکبر بگٹی کے ساتھ کرایہ زمین کا معاہدہ کیا تھا،شکا یت کنندگان کے ساتھ نہیں۔

(جاری ہے)

تا ہم اوجی ڈی سی ایل نے اس بات پر رضا مندی ظاہر کی کہ اگر شکا یت کنندگان زمین کی ملکیت کا ثبوت پیش کر یں تو انہیں زمین کا کرایہ دے دیا جائے گا۔ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ پیر کوہ میں 960 ایکٹر زمین لی گئی تھی جو اوجی ڈی سی ایل کے زیر استعمال ہے، یہ زمین نو تھائی بگٹی سے کو ہ فیلڈ کیلئے اور 247 ایکٹر لو ٹی گیس فیلڈ کیلئے کرائے پر حاصل کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ رپو رٹ بھی دی کہ اوجی ڈی سی ایل اور نواب اکبر بگٹی کے درمیان معا ہدے کے مطا بق 2005ء تک زمین کا کرا یہ وصول کر لیا گیا تھا۔ 2005ء کے بعد چو نکہ معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی اس لئے زمین کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شکا یت کنندگان کی ملکیت کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ ان کے دفتر نے معا ملہ حل کر نے کی بھر پور کو شش کی مگر او جی ڈی سی ایل کے عدم تعاون کے با عث معا ملہ ہنوزحل طلب ہے چنا نچہ وفاقی محتسب میں سما عت اور ڈپٹی کمشنر کی تصدیق کے بعد اپنے فیصلے میں او جی ڈی سی ایل کو ہدایت کی کہ وہ شکا یت کنند گان اور دیگر قا نونی ما لکان کو معاہدے کے مطابق پچھلے تین سال کا کرایہ ادا کر ے۔

متعلقہ عنوان :