راجر فیڈرر، سٹیفانوس، نیشکوری، مرین کلچ، گریگور دمترف، کاسپر ریوڈ، ایلکسی پوپائرن اور اوسکر کا فاتحانہ آغاز، مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

پیر 27 مئی 2019 09:45

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) سال کا دوسرا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن شروع ہو گیا، ابتدائی روز راجر فیڈرر، سٹیفانوس سٹسپاس، مرین کلچ، گریگور دمترف، کاسپر ریوڈ، ایلکسی پوپائرن، کائی نیشکوری اور اوسکر اوٹے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-2، 6-4 اور 6-4 سے مات دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی میکسی میلین مارٹرر کو 6-2، 6-2 اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے فرانسیسی حریف کوئنٹن ہالیز کو 6-2، 6-3 اور 6-4 سے شکست فاش سے دوچار کیا، کروشین کھلاڑی مرین کلچ نے تھامس فابیانو کو 6-3، 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، بلغارین کھلاڑی گریگور دمترف نے سربین کھلاڑی جانکو ٹپساروچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-3، 6-0، 3-6، 6-7 (4-7) اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، کاسپر ریوڈ نے ایرنسٹ گلبس، ایلکسی پوپائرن نے اوگو ہمبرٹ اور اوسکر اوٹے نے میلک جزیری کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :