حکومت کا بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی بڑھانے کیلئے ملک بھر میں آٹو میٹرنگ اور پری پیڈ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

پیر 27 مئی 2019 10:00

حکومت کا بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی بڑھانے کیلئے ملک ..
اسلام آباد ۔ 27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی بڑھانے کے لئے ملک بھر میں آٹو میٹرنگ اور پری پیڈ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نیا نظام بجلی کی فراہمی اور استعمال کے بارے میں بروقت اور مستند معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہو گا اور اس سلسلہ میں ٹرانسفارمرز پر میٹرز نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے ۔

آٹومیٹرنگ سسٹم اور پری پیڈ میٹرنگ کا نظام شروع ہونے سے بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور واجبات کی وصولی بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے آٹو میٹرنگ کے تجربے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پری پیڈ اور آٹو میٹرنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :