فواد چوہدری کا قمری کیلنڈر کے بعد ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ختم کر کے فون کے ذریعے ادائیگیوں کا نظام بنانے کا اعلان

آئندہ بس کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک کی تمام ادائیگیاں موبائل فون کے ذریعے کی جائیں گی، وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 27 مئی 2019 10:52

فواد چوہدری کا قمری کیلنڈر کے بعد ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ختم کر کے فون ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2019) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائنسی قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ کے اجراء کے بعد اب پیسوں کی ادائیگیوں کے لیے بھی جدید نظام لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے تویٹر پیگام میں اعلان کیا ہے کہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ ادائیگیوں کے متبادل کے طور پر فون کے ذریعے کے ادائیگیوں کا نظام لایا جا رہا ہے ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے ریپلیس کرنا ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہٰ چند مہینوں میں آپ کی تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔

(جاری ہے)

اب کوئی بھی شخص کسی بھی قسم کی ادائیگی اپنے موبائل کے ذریعے کر سکے گا اور ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی ہجری کیلنڈر کی ویب سائٹ لانچ کی ہے جس سے 5سال تک کی عیدین اور رمضان کے آغاز کا پتا چل سکتا ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ اب رویتِ ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں رہی جس کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی اور فواد چوہدری کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے ۔ قمری کیلنڈر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ماہرین نے مل کر بنایا ہے جس کے ذریعے اگلے 5سال تک کے چاند کی پیدائش کی تاریخ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن دوسری جانب مفتی منیب الرحمان نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرع میں چاند کی پیدائش کا ذکر نہیں ہے بلکہ صاف لکھا ہے کہ رویت میں چاند کا نظر آنا ضروری ہے۔

اس حوالے سے ابھی بحث جاری ہے اور فواد چوہدری نے 5جون کو عید الفطر کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 4جون کو کراچی میں بلا لیا گیا ہے۔