عبدالحفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کے لیے دائر درخواست مسترد
رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کرسکتا ہے، ایسی پٹیشن اس عدالت میں نہ لایا کریں. اسلام آباد ہائی کورٹ
میاں محمد ندیم پیر 27 مئی 2019 11:56
(جاری ہے)
عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کرسکتا ہے، ایسی پٹیشن اس عدالت میں نہ لایا کریں.
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالحفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی. دریں اثناءوزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفننگ دی. وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حفیظ شیخ کی زیر صدارت بجٹ تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں بجٹ تجاویز پر شبر زیدی نے بریفننگ دی. چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر ٹیکس دائرہ کار بڑھانے اور حکومتی وصولوں میں اضافے کے لئے ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی. مشیر خزانہ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں، ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں اضافے کو یقینی بنائے. عبدالحفیظ شیخ نے ہدایت جاری کی کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا طریقہ کار آسان بنانے کے لئے اقدامات کرے. ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لئے آئندہ بجٹ میں 4 لاکھ سالانہ تک آمدن پر ٹیکس نہیں بھرنا پڑے گا،4 لاکھ سے زیادہ تنخواہ پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے‘ن لیگ کی حکومت نے آخری بجٹ میں 12لاکھ روپے تک تنخواہ کو ٹیکس فری قرار دے دیا تھا.مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.