نوبل انعام یافتہ ماہر طبعیات مرے گیل مان انتقال کرگئے

پیر 27 مئی 2019 12:00

نیو میکسیکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) نوبل انعام یافتہ سائنسدان اور ماہر طبعیات مرے گیل مان انتقال کرگئے ہیں ان کی عمر 89سال تھی انہوں نے چھوٹے ایٹمی ذرات کی دریافت اور ان کی درجہ بندی کی تھی وہ کیلیفورنیا یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سمیت کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے انہوں نے مادہ کے خفیف جوہری ذرات سے متعلق تھیوری آف کوآرکس پیش کی تھی جو پروٹون نیوٹرون اور ایٹم کے دیگر ذرات سے متعلق ہے کیلیفورنیا یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر فیاونا ہیریسن نے انہیں اپنے وقت کا نظریاتی طبعیات کا عظیم ماہر قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :