شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام
فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا‘قریبی نالے سے 5لاشیں برآمد
میاں محمد ندیم پیر 27 مئی 2019 12:18
(جاری ہے)
دوسری جانب بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلومیٹر دور سے 5لاشیں برآمد ہوئیں ہیں،پانچوں لاشیں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم کو سیم نالے سے ملی ہیں،ملنے والی لاشوں پرگولیوں کے نشانات ہیں.
ترجمان پاک فوج کے مطابق ،برآمد ہونےوالی لاشوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے. تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بنادیا ہے تاہم کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوا ہے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ہے‘ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا. دوسری جانب شمالی وزیرستان میں گشت کے دوران بویا کے علاقے میں واقع نالے سے گولیاں لگی 5 لاشیں ملی ہیں جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خار قمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے. واضح ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں خار قمر چیک پوسٹ پر حملے میں 5 جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تین افراد مارے گئے تھے. دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے. پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4تھی، 2مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس کی مزید نفری اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیاگیا.مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.