شہریار منور اور مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو ‘‘ کی تشہیر کے لئے گیم شو میں شرکت

پیر 27 مئی 2019 12:45

شہریار منور اور مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو ‘‘ کی تشہیر کے لئے گیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پاکستانی اداکار شہریار منور اور مایا علی نے اپنی فلم ’’پرے ہٹ لو ‘‘ کی تشہیر کے لئے فہد مصطفی کے گیم شو ’’جیتو پاکستان ‘‘ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فہد مصطفی نے اپنے شو میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’پرے ہٹ لو ‘‘ کی کتنے فیصد کامیابی کے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہم اس فلم کے زریعے عید الاضحی پر بہت سی محبتیں بانٹنے والے ہیں۔ اس موقع پر اداکار شہریار منور نے کہا کہ انہوں نے فلم کی تشہیر شروع کر دی ہے جس کا آغاز ہم نے اس گیم شو سے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :