چار روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے شروع ہو گا

پیر 27 مئی 2019 12:50

چار روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن اور پاکستان روک فیڈریشن کے اشتراک سے چار روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے خانصپور ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، سپورٹس ٹیچرز، کھلاڑی اور طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورس میں پہلے دس کامیاب امیدواروں کو انٹرنیشنل کوچنگ کورس کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورس فیس 7500 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں کٹ بیگ، ٹراوزر شرٹس، دو وقت کا کھانا، رول بکس اور رائیٹنگ کا سامان شامل ہے۔ کورس 30 جون تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ رانا معصوم عباس کو کورس کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :