واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

پیر 27 مئی 2019 12:50

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 69900کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد61600 کیوسک اور اخراج61600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد48300کیوسک اور اخراج60000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد33400 کیوسک اور اخراج 7700کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1405.19 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1151.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.848 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :