مکہ مکرمہ میں لوٹ مار اور بلیک میلنگ میں ملوث نوسربازوں کا ایک گروہ گرفتار

پیر 27 مئی 2019 13:05

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) مکہ مکرمہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لوٹ مار اور شہریوںکو بلیک میل کرنے میں ملوث ایک گروہ کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ کی پولیس کے ترجمان میجر محمد بن عبدالوہاب الغامدی نے بتایا کہ پولیس نے لوٹ مار اور بلیک میلنگ کے الزام میں شام سے تعلق رکھنے والے تین افراد پر مشتمل گروہ کو حراست میں لیا ہے۔ تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دو ملزمان کی عمریں 30 اور ایک کی 40 سال ہے۔ان ملزمان پر شہریوںکو بلیک میل کرنے اور ان سے نقدی اور دیگر سامان کی لوٹ مار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :