سوڈان کے استحکام کے لیے اس کی ہر ممکن مدد کریں گے، متحدہ عرب امارات

پیر 27 مئی 2019 13:05

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان البرہان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی چیف الشیخ محمدبن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔اس موقع پر الشیخ محمدبن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ برادر ملک سوڈان جس تبدیلی اور حالات سے گذر رہا ہے ان میں ان میں ابو ظبی خرطوم کے ساتھ ہے۔

سوڈان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابو ظبی سوڈان میں پرامن سیاسی انتقال اقتدار اور تمام سیاسی قوتوں کی حمایت سے ملک میں تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کا حامی ہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اماراتی ولی عہد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سوڈان جلد موجودہ بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس کے تمام ادارے کامیابی کے ساتھ اس بحران سے نکلنے کے بعد استحکام کی منازل طے کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے ہرممکن مدد اور حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ان کہنا تھا کہ سوڈان تبدیلی کے جس عمل سے گذر رہا ہے اس سے جلد نکل آئے گا۔واضح رہے کہ رہے کہ سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :