Live Updates

کپتان کے بعد چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انگوٹھی کے چرچے

بلاول بھٹو زرداری کو یہ انگوٹھی کس نے دی ؟ تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مئی 2019 12:46

کپتان کے بعد چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انگوٹھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2019ء) : انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی انگوٹھی کے چرچے ہوئے تھے جس سے متعلق کافی زیادہ قیاس آرائیاں کی گئیں جبکہ کئی مواقع پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اپنی اس انگوٹھی کو گھماتے اور توجہ کا مرکز بناتے نظر آئے تاہم اب کپتان کے بعد چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انگوٹھی کے بھی چرچے ہونے لگے ہیں۔

بلاول کی انگوٹھی کو دیکھ کر بھی کئی قیاس آرائیاں کی گئیں کہ آیا انہیں کسی نے پیار کی نشانی دی ہے یا پھر ان کی منگنی ہو گئی ہے تاہم یہ تمام تر قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری نے جو انگوٹھی پہن رکھی ہے وہ انہیں ان کے پیر کی جانب سے دی گئی ہے۔اس حوالے سے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہاتھ میں جو انگوٹھی پہن رکھی ہے یہ انہیں ان کے خاندانی پیرکی جانب سے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ بلاول کے ہاتھ میں نظرآنے والی انگوٹھی آصف علی زرداری کے دریافت شدہ خاندانی پیرکی دین ہے، جن کا نام صوفی جمیل ہے جبکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ آصف زرداری کے جیل کے دنوں میں دریافت کئے گئے پیرکی دین ہے ۔ البتہ سوشل میڈیا پربحث ومباحثے اورکھوج لگانے کے باوجود بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انگوٹھی کے حوالے سے ابھی تک خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں کیونکہ سب سے پہلے کپتان کی انگوٹھی کے ہی چرچے ہوئے تھے جس کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری کی انگوٹھی بھی مقبولیت حاصل کر رہی ہے تاہم تاحال بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انگوٹھی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات