سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ کی امارتی ولی عہد الشیخ محمدبن زاید آل نہیان سے ملاقات

ابو ظبی سوڈان میں پرامن سیاسی انتقال اقتدار اور تمام سیاسی قوتوں کی حمایت سے ملک میں تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کا حامی ہے. اماراتی ولی عہد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 مئی 2019 12:47

سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ کی امارتی ولی عہد الشیخ محمدبن ..
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 مئی۔2019ء) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی چیف الشیخ محمدبن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان کے استحکام کے لیے خرطوم کی ہر ممکن مدد کرے گا. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ برادر ملک سوڈان جس تبدیلی اور حالات سے گذر رہا ہے ان میں ان میں ابو ظبی خرطوم کے ساتھ ہے سوڈان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ ابو ظبی سوڈان میں پرامن سیاسی انتقال اقتدار اور تمام سیاسی قوتوں کی حمایت سے ملک میں تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کا حامی ہے.

(جاری ہے)

اماراتی ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے ہونے والی ملاقات میں کیا‘ جنرل البرہان نے اتوارکو ابو ظبی میں سوڈانی عسکری کونسل کے سرابراہ سے ملاقات کی.

دونوں را ہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں اماراتی ولی عہد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سوڈان جلد موجودہ بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس کے تمام ادارے کامیابی کے ساتھ اس بحران سے نکلنے کے بعد استحکام کی منازل طے کریں گے‘متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک سوڈان کے استحکام کے لیے ہر ممکن مدد کرے گا. اس موقع پر سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان البرہان نے امارات کی طرف سے خرطوم کی ہرممکن مدد اور حمایت پر ابو ظبی کا شکریہ ادا کیا‘ انہوں نے کہا کہ سوڈان تبدیلی کے جس عمل سے گذر رہا ہے اس سے جلد نکل آئے گا.

خیال رہے کہ سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر ہیں دو روز قبل انہوں نے مصر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی تھی جبکہ آج انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کےساتھ ابو ظبی میں ملاقات کی ہے.

متعلقہ عنوان :