مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

مفاہمت کے تحت اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کا قانونی عمل شروع کیا جا سکے گا ، شہزاد اکبر

پیر 27 مئی 2019 13:23

مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے،مفاہمت کے تحت اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کا قانونی عمل شروع کیا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ لندن میں برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید اور وزیر مملکت مارک فیلڈ سے دو دن کے مثبت مذاکرات ہوئے۔انہوںنے بتایاکہ مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔مفاہمت کے تحت اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کا قانونی عمل شروع کیا جا سکے گا۔