ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب

وزارت داخلہ، پی ٹی اے اور پیمرا اپنے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس

پیر 27 مئی 2019 13:37

ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے اپنے قوانین سختی پر سے مکمل عمل درآمد کریں۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی عائد کر نے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ پی ٹی ایم ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے۔

درخواست گزار نے کہاکہ پی ٹی ایم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی ایم پر پابندی کے احکامات دے۔ عدالت نے محسن داوڑ،علی وزیر،پیمرا تمام فریقین کو نوٹس جاری جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے کہاکہ وزارت داخلہ، پی ٹی اے اور پیمرا اپنے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی کر دی ۔