فواد چوہدری کاقمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کر دیا

اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے‘ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

پیر 27 مئی 2019 13:37

فواد چوہدری کاقمری کیلنڈر کے بعد نئے مشن کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے اور انشااللہ چند ماہ میں آپ کی ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔یاد رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک، عیدین اور دیگر اسلامی ایام میں چاند کی رویت دیکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے قمری کلینڈر تیار کیا ہے جسے آج کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔