Live Updates

اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کے لیے حکومت کا برطانیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کی برطانوی ہوم منسٹر اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایشیاء سے ملاقات، معاہدے پر دستخط کر دیے گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 27 مئی 2019 13:00

اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کے لیے حکومت کا برطانیہ کے ساتھ معاہدہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2019) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے لندن میں برطانوی ہوم منسٹر ساجد جاوید اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایشیاء مارک فیلڈ سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیاں ملزمان کے تبادلے کا پہلا معاہدہ طے پا گیا۔

شہزاد اکبر کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اس سے پہلے ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا لیکن اب اس معاہدے پر دستخط کے بعد اسحاق ڈار کو پاکستان لایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

مرزا شہزاد اکبر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے اس معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ کن مراحل سے گزر کر اسحاق ڈار کو پاکستان لایا جا سکتا ہے اور اس میں کتنا وقت لگے گا۔

شہزاد اکبر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں برطانوی ہوم منسٹر ساجد جاوید اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایشیاء مارک فیلڈ سے ملاقات کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر ہے جس کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے لیکن اسحاق ڈار ملک میں موجود نہیں ہیں اور انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات