یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات، انتہائی دائیں بازو کی نشستوں میں اضافہ

پیر 27 مئی 2019 13:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) یورپی پارلیمنٹ کی نشستوں کے لئے کے ہونے والے انتخابات میں پہلی مرتبہ سینٹر رائٹ اور سینٹر لیفٹ کے اتحاد کی مسلسل کئی برسوں سے جاری برتری کم ہو گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار مکمل کو مکمل ہونے والے انتخابات میں لبرل، گرینز اور قوم پرستوں کو یورپی عوام کی تائید حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ بیس برسوں میں یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ اس بار سب سے زیادہ رہا۔ یہ مجموعی طور پر اکاون فیصد بتایا گیا ہے۔ حتمی ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر تعین ہو سکے گا کہ اہم منصبوں پر کون فائز ہو گا۔ یورپی پیپلز پارٹی کو اندازہً 179 نشستیں حاصل ہوں گی جب کہ گزشتہ انتخابات میں یہ تعداد 216 تھی۔ اسی طرح سوشل ڈیموکرٹس کی سیٹوں کی تعداد 150 تک ہو سکتی ہے۔ پچھلے الیکشن میں یہ تعداد 191 تھی۔ یورپی یونین نواز پارٹیوں کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی مجموعی نشستوں کی تعداد 751 ہے۔