ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں 18.39 فیصد کمی

پیر 27 مئی 2019 13:51

ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں 18.39 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دوران ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2019ء تک ملک میں 21 ہزار454 یونٹ لائٹ کمرشمل گاڑیوں کی پیداوار اور21 ہزار350 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 18.39 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 25 ہزار400 یونٹ لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراور24 ہزار677 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے مہینے میں ملک میں 1918یونٹ لائٹ کمرشل گاٰڑیوں کی پیداواراور2 ہزار453 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ یہ شرح گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 40.09 فیصد زیادہ ہے ہے، گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں ملک میں 2 ہزار687 یونٹ لائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراور2 ہزار990 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں سوزوکی راوی، ٹویوٹا ہائی لکس، جے اے سی اورڈی میکس کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :