دو ہزار سے زیادہ گریجوایٹس افغان نیشنل آرمی میں شامل

پیر 27 مئی 2019 13:51

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) افغانستان میں 2768 فیش گریجوایٹس نے افغان افسر اور سپاہیوں نے افغان نیشنل آرمی میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان نیشنل آرمی کے ترجمان کیپٹن بارات علی رزائی نے بتایا کہ کابل ملٹری ٹرینگ سنٹر میں تین ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے تمام فارغ التحصیل گریجوایٹس کوسرٹفکیٹس دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ نئے افسرون اور سپاہیوں کو ملک بھر میں تعینات کیا جائے گا جس سے دہشتگردی پر کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے گریجوایٹس کی افغان نیشنل آرمی میں شمولیت سے افغان فورسز کی استعداد کار میں مذید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :